راجستھان کے اجمیر شہر میں آج بجرنگ دل سمیت ہندو نواز تنظیموں نے اجودھیا
کی بابری مسجد کے انہدام کی برسی پر یوم شجاعت ریلی نکالی اور رام مندر
وہیں بنانے کے عہد کا اعادہ کیا۔شہر کے چندروردائی کالونی کے ٹیمپو اسٹینڈ
سے موٹر گاڑی ریلی شروع کی گئی
جو اہم بازاروں سے گذرتی ہوئی چوراہے پر پہنچی اور وہاں جلسے میں تبدیل
ہوگئی۔موٹر گاڑیوں میں سوار بجرنگ دل کے کارکنوں نے نعرے بازی بھی کی اور رام مندر وہیں بنانےکے اپنے عہد کا پھر سے اعادہ کیا۔